انجمن بین المذاہب مکالمے کی کارکردگی کو خوب سراہا گیا
ممبئی //انجمن شرعی شیعیان کے صدر اور بانی بین المذاہب حجت الاسلام آغا سید حسن الموسوی الصفوی کے ساتھ ممبئی کے سول سوسائٹی اور دیگر صحافیوں نے ملاقات کی بات چیت کے دوران آغا صاحب نے اسلامی نقطہ نگاہ سے اتحادی پہلوں کی وضاحت کی ،آغا صاحب نے کہا خالق کی عبادت اور مخلوق کی خدمت اسلامی تعلیمات کا خلاصہ ہے خدا پر یقین اور خدا کے بندوں کی خدمت کا جوہر تمام الہامی مذاہب میں پایا جاتا ہےہاں اگر کہی مشکل ہے وہ مذہب کے بنیادی اصول و ضوابط کی فراموشی ہے اسی لئے مختلف مذاہب کے لوگوں کو اکٹھے ہونے اور اپنے مذاہب پر بات چیت کرنے، شکوک و شبہات کو دور کرنے اور بین المذاہب افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس کے لئےجموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان قابل تحسین کارکردگی انجام دیتی ہے بین المذاہب تعلقات پیدا کرنے کے لئے مختلف اقدامات اٹھاتی ہےتاکہ اس خلیج کو پر کیا جا سکے اور بھائی چارگی کے پھول کو کھلنے دیا جائے،بات چیت کے دوران شرکاء نے اس بات پر اتفاق کرتے ہوئے کہا چونکہ ہم مختلف ثقافت ومختلف مذبی معاشرے میں زندگی گزارتے ہیں بین المذاہب مکالمہ کی اشد ضرورت ہے اس دوران انجمن شرعی شیعیان کے نمائندہ ایڈوکیٹ آغا سید منتظر مہدی نےانجمن بین المذاہب مکالمے کے مختلف اقدامات کی وضاحت کی جس پر شرکاء نے خوب سراہتے ہوئے کہا انجمن مذہبی ہماہنگی کے فروغ میں اہم کردار نبھا رہی ہے