Download (14) 13

ملک کے مختلف حصوں کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی مہا شیوراتری جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے مہاشیوراتری کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی

سرینگر // ملک کے مختلف حصوں کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی مہا شیوراتری جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میںبھی مہا شیوراتری پر تقریبات منعقد ہوئی ۔ یہ تہوار دیوی پاروتی کے ساتھ بھگوان شیو کی شادی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔اتر پردیش میں بڑی تعداد میں لوگ وارانسی کے کاشی وشوناتھ مندر پہنچ گئے ۔ عقیدتمند اِس موقع پر دریائے گنگا اور پریاگ راج میں سنگم پر بھی اشنان کیا ۔ ریاست میں مختلف مقامات پر شوبھا یاترا اور شیو بارات گئی ۔اِدھر قومی راجدھانی دلی میں مہا شیوراتری کے موقع پر مندروں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے اور لوگ صبح سویرے سے پوجا ارچنا کے لیے وہاں پہنچ رہے ہیں۔ دلی میں بیشتر شیو مندروں میں عقیدتمندوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئی ۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے مہاشیوراتری کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صدر جمہوریہ نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں امن وسکون اور خوشحالی لائے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنے پیغام میں یہ امید ظاہر کی ہے کہ شیوراتری کے اس عظیم تہوار سے سبھی لوگوں کی زندگی میں نیا ولولہ پیدا ہوگا اور امرت کال میں ملک کے مقاصد اور عزم کو نئی تقویت ملے گی۔ادھر جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی تقریبات ہوئی جس دوران تہوار کو جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں