Download

ملک کے عوام کیلئے ’’پردھان منتری سورودیا یوجنا‘‘اسکیم شروع ہو گی

ایودھیا سے واپسی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بڑا اعلان
نہ صرف غریب اور متوسط طبقے کے بجلی کے بل کو کم کرے گی، بلکہ ہندوستان کو توانائی کے میدان میں خود کفیل بنائے گی

سرینگر // ایودھیا سے واپسی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام کیلئے ’’پردھان منتری سورودیا یوجنا‘‘اسکیم شروع ہو گی جو نہ صرف غریب اور متوسط طبقے کے بجلی کے بل کو کم کرے گی، بلکہ ہندوستان کو توانائی کے میدان میں خود کفیل بنائے گی۔ ایودھیا سے واپسی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک اہم فیصلہ لیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت 1 کروڑ گھروں پر چھتوں پر شمسی توانائی لگانے کے ہدف کے ساتھ’’پردھان منتری سورودیا یوجنا شروع کرے گی۔ ‘‘انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنے گھروں میں سولر پینل لگانے میں مدد کرنے کیلئے ایک نئی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ فیصلہ اس احساس سے متاثر ہوا کہ دنیا کے تمام عقیدت مند سوریاونشی بھگوان شری رام کی روشنی سے توانائی حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے نہ صرف غریب اور متوسط طبقے کے بجلی کے بل میں کمی آئے گی، بلکہ ہندوستان کو توانائی کے میدان میں خود انحصاری بھی ملے گی۔ایودھیا میں رام مند کی تقریب میں شرکت کے بعد وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’رام آگ نہیں ہے، وہ ایک توانائی ہے۔ رام کوئی تنازعہ نہیں ہے، وہ ایک حل ہے۔ رام صرف ہمارا نہیں ہے، وہ سب کا ہے۔ ‘‘انہوں نے کہا ’’ہم نے صرف رام للا کی مورتی کی پران پریشٹھا نہیں دیکھی، بلکہ ہندوستان کے اٹوٹ اتحاد کی پران پریشٹھا بھی دیکھی۔ ‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں