ملک کی سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں فوج نے وقت وقت پر اپنی صلاحیتوں کامظاہراہ کیا
بھارت نے ہر ایک شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل کی عدم استحکام پھیلانے کی کوششیں ناکام بنادیں /وزیراعظم
سرینگر// ملک میںعدم استحکام پیدا کرنے ملک کے امن کودرہم برہم کرنے کی کوششیں جاری رکھنے کاعندیہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاجب تک ملک کی سرحدیں مضبوط ہے ملک محفوظ ہے۔ملک کے عوام کواپنے بہادروں پرفخر ہیں ایک سال کی مدت کے دوران بھارت نے بیس سالہ اقدامات اٹھائے ہیں اور دنیامیں بھارت ایک مضبو ملک کی حیثیت سے اُبھر کر سامنے آیا ہے زندگی کے ہرشعبے میں ہم نے ترقی کی ہے اور یہ تب ہی ممکن ہوا جب ہمارے ملک کی سرحدیں محفوظ ہے ۔ حسب روایت وزیراعظم نریندر مودی نے دیپاولی کی تقریب فوجی جوانوں کے ساتھ ہماچل پردیش میں منائی۔ وزیراعظم نے اس موقعے پر دیپ جلائے او رفوجی جوانوںسے ملاقات کرنے کے علاوہ تقریب سے بھی خطاب کیا۔وزیراعظم نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ ہمارے جوانوںنے ہمیشہ ثابت کرلیاہیںکہ وہ سرحدوں پر چٹان کی طرح کھڑے ہیں ہم نے کئی جنگوں کاسامناکیااو ران جنگوں میں ملک کے فوجی جوانوں نے عوام کادل جیت لیااو رجب بھی انہیں ضرورت پڑی انہوںنے اپنی صلاحیتوں کامظاہراہ کر کے دشمن کے دانٹ کھڑا کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔وزیراعظم نے اپنے خطاب کے دوران کہا زلزلہ ہویاسیلابی صورتحال ہمارے فوجی جوانوں نے طوفانوں کامقابلہ کرتے ہوئے ملک کے عوام کوبچانے کے لئے اپنی خدمات انجام دی ۔ایسا کوئی کام نہیں جہاں ہمارے فوجی جوانوں نے اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کی ۔وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کوجب بھی مصائب ومشکلات کاسامناکرنا پڑافوجی جوانوں نے اپنی دلیری کامظاہراہ کرتے ہوئے ملک کو مصائب ومشکلات سے باہرنکالنے کے لئے اپنی خدمات انجام دی ۔انہوںنے کہا کہ ہماری فوج نے صرف ملک کے عوام کی خدمت کی بلکہ جب بھی غیر ملکیوں کوکسی مصیبت یا مشکل کاسامناکرنا پڑا ہمارے بہادر جوانوں نے اپنی خدمات انجام دی ۔انہوںنے کہاکہ جب ہمالیہ سے ملک کے شہریوں کونکالنے کی نوبت آئی توجس طرح سے ملک کے افواج نے اپناکار نامہ انجام دیاوہ تاریخ میں رقم کیاگیا۔وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاں دنیامیں جس طرح کے حالات ہے ہماری ذمہ داریوں میںاضافہ ہوا ہیں او رامیدیں بڑھ گئی ہے اس وقت ضروری ہے کہ ہم اپنی ملک کی سرحدوں کومضبوط مستحکم بنائیں۔بھارت تب مضبوط مستحکم ہے جب ا سکی سرحدیں مستحکم اور مضبوط ہو ۔وزیراعظم نے کہاکہ ایک سال پہلے دیپاولی کے تہوار پر ہم نے جو عہدپیما نے کئے تھے وہ پورے کئے چندریان کو اس جگہ اتارا جہاں آج تک کوئی ملک نہیں پہنچاتھا ۔آئی ایس وکرم کواتارا ہیلی کاپٹر فیکٹر ی کا قیام عمل میں لایا۔وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے صرف دفاعی زرعی میدان میں ترقی نہیں کی بلکہ ہم نے کھیلوں میں بھی نمایاں کا رکردگی کابھرپور مظاہراہ کیا۔انہوںنے کہاکہ ایک سال کی مدت میں نئی پارلیمنٹ کاافتتاح کیاگیا ۔جی ٹونٹی سربراہی کانفرنس بھارت میں منعقد ہوئی دنیامیں بھارت نے جی ڈی پی میں پانچواں مقام حاصل کیا۔وزیراعظم نے کہا ملک میں عدم استحکام قائم کرنے امن کودرہم برہم کرنے کے لئے سازشیں رچائی جارہی ہیں تاہم ہماری فوج نے ہمیشہ ان سازشوں کوزمین بوس کردیاجوملک کے خلا ف رچائی جارہی تھی ۔انہوں نے کہا فوج نیم فوجی دستوں کی مضبوطی سے ملک کاعوام بے فکر ہوکر دوسرے کاموں کی طرف گامزن ہیں ۔انہوںنے فوجی جوانوں سے کہاکہ ملک کاعوام ان کی پشت پر ہیں۔ انہون نے ملک دشمن سرگرمیوں سے نمٹنے کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے کوئی ان کی طرف ایک گولی چلائی انہیں گولوں کی برسات کرنی چاہئے ۔وزیراعظم نے کہا اگر بھارت جارحیت میں یقین نہیں رکھاہے لیکن ملک کی سلامتی کے سلسلے میں کوئی بھی سمجھوتہ قا بل قبول نہیں ہے ۔