Covid Positive

ملک بھر میں کووڈ کی تازہ لہر کا پھیلائو جاری

کورونا وائرس کے 636 نئے کیس درج ،، زیر علاج مریضوں کی تعداد 4394 ہو گئی

سرینگر // ملک بھر میں کووڈ کی تازہ لہر کا پھیلائو بدستور جاری ہے ۔ ملک کے مختلف حصوں میں کووڈ کے 636 نئے کیس سامنے آئے ہیںجس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4394 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں کووڈ کی وبائی بیماری کا پھیلا ئو جار ی ہے ۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں، کیرالہ میں دو اور تمل ناڈو میں ایک مریض وائرس سے مر گیا۔گزشتہ سال 5 دسمبر تک یومیہ معاملات کی تعداد دوہرے ہندسوں پر آگئی تھی تاہم سردی اور وائرس کی نئی شکل کے باعث کیسوں میں اضافہ ہوا ہے۔ وبائی مرض کے عروج پر، روزانہ لاکھوں کیس رپورٹ ہو رہے تھے۔ سال 2020 کے آغاز سے لے کر اب تک پچھلے چار سالوں میں ملک بھر میں 4.5 کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 5.3 لاکھ سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔وزارت صحت کی ویب سائٹ کے مطابق اب تک وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4.4 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ قومی صحت یابی کی شرح 98.81 فیصد ہے۔ وزارت کے مطابق، ملک میں ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 220.67 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں