24گھنٹوں میں609نئے کیس درج ،تین مزید مریضوں کی موت ہوئی
سرینگر // ملک بھر میں کورونا وائر س کا پھیلائو جاری ہے جس کے چلتے 609نئے کیس درج ہوئے جبکہ تین مزید مریضوں کی موت ہوئی ۔ ملک بھر میںکورونا وائرس کے 609 نئے کیس درج ہوئے اور زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہو کر 3,368 ہو گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسوں سے تین افراد کی موت ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں سے دو کا تعلق کیرالہ اور ایک کا کرناٹک سے ہے۔ 5 دسمبر 2023 تک یومیہ کیسوں کی تعداد دوہرے ہندسوں پر آ گئی تھی لیکن وائرس کی ایک نئی شکل اور سرد موسم کی صورتحال کے سامنے آنے کے بعد کیس بڑھنے لگے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق،31 دسمبر 2023 کو ایک ہی دن میں، پانچ دن بعد 841 نئے کیس سامنے آئے، جو مئی 2021 میں وائرس کے عروج پر ریکارڈ کیے گئے ۔ کوویڈ 19 کے زیر علاج مریضوں میں سے 92 فیصد گھر میں تنہائی میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ JN.1 ذیلی قسم کی وجہ سے، نہ تو نئے کیس تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور نہ ہی اسپتالوں میں داخل ہونے اور اموات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ہندوستان کو کووڈ کی تین لہروں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ماضی ملک میں کورونا وائرس کی ڈیلٹا شکل کی وجہ سے اپریل سے جون 2021 کے دوران اس وبا کی صورتحال سنگین ہوگئی تھی۔