ایران // ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے ڈیفنس یونیورسٹی میں ہونے والی تقریب کے دوران طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے کہ سیکورٹی اور امن و امان کسی بھی ملک کے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے ایران کی داخلی سیکورٹی کے حوالے سے کہا کہ ہماری سیکورٹی ملکی سلامتی کے ذمہ دارا داروں کی مرہون منت ہے اس حوالے سے کسی بیرونی طاقت کے محتاج نہیں ۔ ملک میں امن و امان قائم کرنے میں سیکورٹی فورسز اور عوام دونوں کا بڑا کردار ہے۔
صدر رئیسی نے کہا کہ عوام نے ہر میدان میں اپنی موجودگی کو یقینی بنایا ہے اسی لئے ملکی حکام اور ادارے مکمل تندہی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔ رہبر معظم کی بابصیرت قیادت میں ہماری سیکورٹی فورسز مومن، عوام دوست اور خوداعتماد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز نے عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے خود کو دشمن کے سامنے ڈھال بنایا ہے۔ عوام کو چاہئے کہ پولیس اور دیگر اداروں کو اپنی پناہ گاہ سمجھیں اور سیکورٹی فورسز کو بھی عوام کے ساتھ نرمی اور شفقت سے پیش آنا چاہئے۔
(مہر خبر)