مغربی کنارے اور مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حماس اور اسلامی جہاد کی کال
فلسطین // صیہونی فوج کے اس جیل پر حملے کے بعد جہاں فلسطینی قیدیوں کو رکھا گیا ہے، حماس اور اسلامی جہاد تحریکوں نے فلسطینی قوم سے کہا ہے کہ وہ قدس اور مغربی کنارے میں قابض حکومت کی فوج اور آباد کاروں کا مقابلہ کریں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کے روز تحریک حماس نے ایک بیان میں تاکید کی کے ہم مغربی کنارے میں اپنے لوگوں اور قیدیوں کے اہل خانہ سے کہتے ہیں کہ وہ باہر آئیں اور فوری طور پر دشمن پر دباؤ ڈالیں جو ہمارے بہادر قیدیوں کے خلاف جارحیت کو تیز کر رہا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی مجرم قیدیوں کی مدد سے مجدو جیل میں فلسطینی قیدیوں کے خلاف جرائم بڑھ رہے ہیں۔
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے کہا ہے کہ ہم اپنے بہادر عوام کو قدس اور اس کے مغربی کنارے پرغاصب حکومت کی فوج اور مقبوضہ علاقوں میں آباد کاروں کے ساتھ ہر طرح کے تصادم کی دعوت دیتے ہیں۔ .
یہ دونوں بیانات صہیونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے کی جانب سے اس اعلان کے بعد جاری کیے گئے ہیں کہ مجدو جیل میں موجود سکیورٹی قیدیوں کے سیلوں پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا گیا تھا اور صیہونی قیدیوں نے جیلرز کی مدد کی تھی۔