ایران // ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق اور آزادی بیان کے دعویدار مغربی میڈیا فلسطین اور غزہ کے بارے میں دوغلی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہیں۔
تہران میں ایرانی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا فلسطین اور غزہ کے حالات کو عالمی برادری کی نظروں سے اوجھل رکھنے کی مذموم کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض خبری ادارے صہیونی حکومت کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ یہ عناصر امریکہ اور اسرائیل کے لئے کرایے کے قاتل کا کردار ادا کررہے ہیں۔