مضبوط ایران کی وجہ سے جنگ کا آپشن ختم ہوگیا، صدر رئیسی

صدر رئیسی نے “وعدہ صادق آپریشن” کے حوالے سے کہا ہے کہ مضبوط ایران کی وجہ سے دشمن جنگ کا آپشن ختم کرنے پر مجبور ہوا ہے۔

ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے قومی ٹیلی ویژن پر عوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “وعدہ صادق آپریشن” ملکی سطح پر بحث اور مباحثے کا اہم باب ہے۔ اس آپریشن کے حوالے سے سیاسی اور دفاعی حوالے سے گفتگو اور تحقیق ہونا چاہئے۔

انہوں نے “وعدہ صادق آپریشن” کو ملک اور قوم کے باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر ایرانی شہری نے اس کو سراہا اور فخر محسوس کیا۔ یہ آپریشن خطے کے کئی مسائل کے حل کا باعث ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران تمام متعلقہ شعبوں کے درمیان بہترین ہماہنگی دیکھنے کو ملی۔ “وعدہ صادق آپریشن” سے ثابت ہوا کہ ایران کا دفاع مضبوط اور مستحکم ہونے کی وجہ سے دشمن فوجی آپشن کو ٹیبل سے ختم کرنے پر مجبور ہوا ہے۔

انہوں نے غزہ کو مقاومت اور صبر و تحمل کا نمونہ قرار دیا اور کہا کہ حالیہ کے اصلی فاتح فلسطینی عوام ہیں۔ عالمی سطح پر تجزیہ کار اس حقیقت کا اعتراف کرتے ہیں کہ اسرائیل اور اس کے حامیوں کو شکست ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں