WhatsApp Image 2023-01-03 at 7.03.58 PM

مستحقین کیلئے یکم جنوری سے مفت راشن کا اعلان

قومی خوراک تحفظ قانون

مستحقین کیلئے یکم جنوری سے مفت راشن کا اعلان

سٹی رپورٹر سرینگر/ جموں کشمیر ایل جی انتظامیہ نے نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تحت آنے والے مستحقین کیلئے مفت راشن فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔انتظامیہ نے ایک بیان میں جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ این ایف ایس اے مستحقین کو امسال یکم جنوری سے دسمبر کے آخر تک مفت راشن دیا جائے گا ۔مفت راشن میں صارفین کو چاول، گندم اور گندم کا آٹا ملے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ نے محکمہ امور صارفین کے ملازمین اور متعلقہ افسران کو اس بارے میں ہدایت دی کہ وہ اس سلسلے میں تیاریاں کرے تاکہ لوگوں کو راحت ملے۔انتظامیہ نے کہا کہ چاول اور گندم بالکل مفت ہوگا جبکہ گندم کے آٹے کے لئے صارف کو فی کلو ایک روپہ دینا ہوگا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ رعایت نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے مستفیدین کے لئے ہے،تاہم جو صارفین اس ایکٹ کے دائرے میں نہیں آرہے ہیں ان پر یہ رعایت لاگو نہیں ہوگی۔انتظامیہ نے کہا کہ محکمہ امور صارفین کے ملازمین اور دیگر عملہ اس اعلان کے متعلق جانکاری دے۔یاد ریے کہ نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تحت حکومت نے ملک کی 81.35 کروڑ آبادی کو ایک سال تک مفت اناج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر تقریباً دو لاکھ کروڑ روپے کا مالی بوجھ پڑے گا۔یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں