Download (8) 29

مرکزی وزارت داخلہ نے لداخ مشترکہ فورم کوبات چیت کے لئے پھر مدعو کیا

سات جنوری کو تحریری طور پرمطالبات کومیمورنڈم پیش کیاجائیگا /مشترکہ فورم

سرینگر // لداخ مشترکہ فورم وزارت داخلہ کے درمیان سات جنوری کوبات چیت کا ایک اور دور شروع ہونے جارہاہے جس میں مشترکہ فورم کی جانب سے وزارت کوایک میمورنڈم پیش کیاجائیگا ۔تاکہ مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جاسکے ۔مشترکہ فورم کے نمائندوں نے خبررساں ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ لداخ کے مسائل کوحل کرنے کے لئے سات جنوری کونئی دہلی میں مذاکرات کاایک او ردور شروع ہونے جارہاہے تاہم مشترکہ فورم اپنے موقف پر چٹان کی طرح ڈھٹا ہوا ہے او راُمید ہے کہ مرکزی سرکار ان کے مسائل کوحل کرنے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھائے گی ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق نئی دہلی میں جموں و کشمیرکے حوالے سے کئی دنوں سے سرگرمیاں تیز ہے ۔وزیرداخلہ امیت شاہ اور داخلہ سیکریٹری اجئے بھلا کے ساتھ جموں و کشمیر انتظامی کونسل کی دو الگ الگ میٹنگیں منعقد ہوئی جن میں حفاظتی صورتحا ل بفلیاز میں پیش آئے واقعات تعمیروتر قی آئیندہ اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں تبادلۃ خیال کیاگیا۔اب مرکزی سرکار نے لہ ایپکس کمیٹی اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس کے نمائندوں کو سات جنوری کو مزاکرا ت کے ایک دور کے لئے معمول کیاہے۔ وزارت داخلہ نے مشترکہ فورم کو پہلے ہی اس بات سے آگاہ کیاہے کہ وہ اپنے نقاط کوتحریری طورپروزار ت داخلہ کے سامنے رکھے تاکہ مرکزی وزارت داخلہ کومسائل او رنقاط کوسمجھنے میںآسانی ہوسکے مشرکہ فورم کے لیڈروں نے خبررساں ادارے کے ساتھ گفتگوکے دوران اس با ت کی تصدیق کی مرکزی وزارت داخلہ نے سات جنوری کو بات چیت کے لئے مدعو کیاہے اور مشترکہ فورم نے لداخ میں سکم کے طرز پراسمبلی کاقیام عمل میںلانے پارلیمنٹ کی دوسیٹیں مختص کرنے لداخ کو چھٹے شڈول میںشامل کرنے سرکاری نوکریاں مقامی نوجوانوں کوملنے لداخ کی زمین کسی غیرریاستی کوخریدنے کی اجازت نہ ہونے کے بارے میں مطالبات کی فہرست پیش کی ہے اورسات جنوری کو مشترکہ فورم اپنی ان مطالبات کوتحریری طور پرپھرسے مرکزی حکومت کوسونپ دیگا تاکہ مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکے ۔مشترکہ فورم کے نمائندوں نے کہاہم اُمیدکرتے ہیں کہ مرکزی سرکار لداخ کے لوگوں کے جزبات احساسا ت کی قدر کریگی اور جونقاط اور مطالبات پیش کئے گئے ہے انہیں پور اکرنے کی ہر ممکن کوشش کریگی تاکہ لداخ میںترقی کی رفتار مزید تیز ہواور لوگوں کوبہترسہولیات فراہم ہونے کے ساتھ ساتھ جوشکو ک وشبہات پید اہوگئے ہیں وہ دور ہوسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں