مرکزی امام باڑہ بڈگام میں انجمن شرعی شیعیان کا بلڈ ڈونیشن کیمپ
بڈگام //بڈگام میں حجت الاسلام والمسلمین مرحوم آغا سید محمد حسین الموسوی الصفوی ؒ کی برسی کے موقعہ پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے انجمن بلڈ ڈونر کے اہتمام سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا بلڈ ڈونیشن کیمپ میں درجنوں نوجوانوں نے خون کا عطیہ دیا آغا سید یوسف ؒ میموریل ڈسٹرکٹ اسپتال بڈگام کے طبی عملے کے اراکین اور ڈاکٹر صاحبان نے پیشہ ورانہ خدمات انجام دی ایڈوکیٹ آغا سید منتظر مہدی الموسوی الصفوی نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا معائنہ کیا اس موقعہ پر آغا منتظر نے عطیہ خون کی اہمیت اور اسکے اجر و ثواب کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور عطیہ خون دینے والے نوجوانوں کے جذبہ ایثار و انسانیت کو خراج نذر کیا انہوں نے پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے والے طبی عملے کا پر خلوص شکریہ ادا کیا ۔