مرحوم چوہدری غلام علی میاں کے لواحقین سے کی تعزیت
گول//اپنی پارٹی نائب صدر اور سابقہ کابینہ وزیر اعجاز احمد خان نے دھاڑم علاقہ کا دورہ کر کے پارٹی سنیئرلیڈر چوہدری غلام علی میاں جن کی گذشتہ دنوں وفات ہوگئی تھی، کے سوگوار ان کنبہ سے تعزیت کی۔
غلا م علی صاحب کے لواحقین سے یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے اعجاز خان نے سماج اور خاص کر کمزور طبقہ کی بہتری کے لئے میاں صاحب کی خدمات کو یاد کیا۔
انہوں نے کہاکہ مرحوم نے ہمیشہ سماج کی بہتری کے لئے کام کیا اور پوری زندگی گول گلاب گڑھ کی سیاسی وترقیاتی منظر نامے پر اپنا نمایاں رول ادا کیا ہے۔ اُن کی خدمات ناقابل ِ فراموش ہیں۔ انہوں نے مرحوم کی جنت نشینی کے لئے بھی دُعا کی۔ ریٹائرڈ ایس ای چوہدری رفیق بھی اُن کے ہمراہ تھے جنہوں نے میاں صاحب کی خدمات کو اُجاگر کرتے ہوئے کہاکہ وہ اُن کے والد مرحوم حاجی بلند خان صاحب کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔ اُن کی وفات اُن کا ذاتی نقصان ہے اور وہ اُن کی جنت نشینی کے لئے دُعا گو ہیں۔
بی ڈی سی چیئرپرسن تھورو چوہدری مکھنا، ضلع صدر اپنی پارٹی ایس ٹی ونگ چوہدری رفیق، صوبائی نائب صدر یوتھ اپنی پارٹی خادم وانی، ضلع صدر ٹریڈ یونین چوہدری فاروق، معروف روحانی شخصیت مولوی بشیر، بلاک صدر گنڈی دھاڑم وغیرہ بھی اُن کے ہمراہ تھے۔