بڈگام// حجۃ الاسلام والمسلمین مرحوم علامہ میر شیخ مہدی حسین ہمدانی النجفیؒ کی 25 ویں برسی کے موقع پر جامع مسجد زینبیہ خندہ بڈگام میں مجلس ترحیم کا انعقاد ہوا جس میں نامور زاکرین اور علمائے کرام کے علاوہ وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے مرحوم کے معتقدین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرکے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
مجلس کا آغاز بعد از نماز ظہرین تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے فوراً بعد روایتی انداز میں مرثیہ خوانی کی گئی ۔اس مجلس میں حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شبیر احمد صوفی نے مرحوم کے دینی فلاحی اور تعلیمی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج پیش کیا مولانا نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فضائل و مصائب اہلبیت بھی بیان کئے مجلس میں حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سبط محمد شبیر قمی مرحوم ہمدانی صاحب کو خراج پیش کیا انہوں نے عالم اسلام کی سربلندی اور انسانیت کی بقاء کے لئے دعا کیا اور تمام شرکاء مجلس کا شکریہ ادا کیا ۔مجلس میں جن زاکرین کرام نے شرکت کی ان میں آغاسید مشتاق ضیغم الموسوی، آغا سید انیس موسوی، ڈاکٹر منظور الحسن،فیروز احمد اورماسٹر محمد کاظم وار قابل ذکر ہیں
31