Download (6) 26

ماہ رمضان کا آغاز11 مارچ کو ہوگا /ماہر فلکیات

پہلے دن روزے کے اوقات، 13 گھنٹے اور 18 منٹ ہوں گے

سرینگر // ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ امسال رمضان المبارک کا آغاز 11مارچ سے ہوگا اور شعبان کا مہینہ 29دنوں پر ہی مشتمل ہوگا ۔ سی این آئی کے مطاق مصر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے فلکیاتی اور جیو فزیکل ریسرچ نے اعلان کیا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ کی سورج ریسرچ لیبارٹری کے فلکیاتی حسابات کے مطابق، شعبان کے موجودہ مہینے میں 29 روز ہوں گے، جو اتوار 10 مارچ 2024 کو فلکیاتی اعتبار سے ختم ہوں گے۔فلکیاتی حسابات کے مطابق، رمضان المبارک 1445 ہجری مقدس مہینے کا آغاز، پیر 11 مارچ 2024 کو ہوگا۔رمضان 30 دن کا ہو گا، جو 11 مارچ سے شروع ہو کر 9 اپریل 2024 کو ختم ہو گا۔رمضان المبارک کے پہلے دن روزے کے اوقات، 13 گھنٹے اور 18 منٹ ہوں گے اور رمضان کا مختصر ترین دن ہوگا۔رمضان المبارک کا آخری روزہ 14 گھنٹے اور 14 منٹ کے حساب سے طویل ترین ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں