Download (6) 33

مال بردار ٹرین بغیر ڈرائیور کے جموں و کشمیر سے پنجاب تک 70کلومیٹر سے زیادہ چلی

خوش قسمتی سے کوئی مالی یا جانی نقصان نہیں ہواریلوے کی جانب سے انکوئری شروع کر دی گئی

سرینگر // ایک ڈیزل لوکوموٹیو سے چلنے والی مال بردار ٹرین نے اتوار کو جموں و کشمیر کے کٹھوعہ سے پنجاب کے ہوشیار پور ضلع کے ایک گاؤں تک بغیر ڈرائیور کے 70 کلومیٹر سے زیادہ چلی ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے زبردست تشویش کا اظہار کیا ہے ۔حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ حکام کی جانب سے واقعے کی بڑی پیمانے پر تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق انہوں نے کہا کہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ صبح 7.25سے صبح 9 بجے کے درمیان پیش آنے والے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ چپ پتھروں سے لدی 53 ویگن ٹرین جموں سے پنجاب جا رہی تھی۔شمالی ریلوے کے ایک ترجمان نے ابتدائی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرین جموں کے کٹھوعہ ریلوے اسٹیشن پر ڈرائیور کی تبدیلی کے لیے رکی تھی اور ایسا لگتا ہے کہ یہ جموں-جالندھر سیکشن پر ایک ڈھلوان گریڈینٹ ٹریک سے نیچے گرنے لگی ہے۔حکام نے بتایا کہ دونوں ڈرائیور – لوکو پائلٹ اور اسسٹنٹ لوکو پائلٹ,مال بردار ٹرین میں سوار نہیں تھے۔انہوں نے بتایا کہ ٹرین نے راستے میں رفتار پکڑی، آخر کار پنجاب میں اونچی بسی ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک کھڑی گراڈینٹ پر آ کر رک گئی۔جموں کے ڈویڑنل ٹریفک مینیجر پرتیک سریواستو نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ “واقعہ کی صحیح وجہ جاننے کے لیے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر، ایسا لگتا ہے کہ ٹرین نے ڈرائیور اور اس کے اسسٹنٹ کے بغیر پنجاب کی طرف ڈھلوان کی طرف لپکنا شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ٹرین 70 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرنے کے بعد اونچی بسی کے قریب کھڑی میلان کی وجہ سے رک گئی۔حکام نے بتایا کہ ریت کے تھیلوں کی مدد سے ٹرین کو کامیابی سے روکا گیا۔آیا ٹرین کو کٹھوعہ میں ڈاون گریڈینٹ پر صحیح طریقے سے “محفوظ” کیا گیا تھا یا نہیں، یہ تحقیقات کا معاملہ ہے، ترجمان نے کہا اور مزید کہا کہ اس کی گہرائی سے تحقیقات جاری ہے۔ریلوے حکام اور عملے کو راستے میں الرٹ رکھا گیا تھا۔گورنمنٹ ریلوے پولیس (جالندھر) کے سب انسپکٹر اشوک کمار نے کہا کہ بھاگتی ہوئی ٹرین کی اطلاع ملنے پر جالندھر-پٹھانکوٹ سیکشن پر تمام ریل روڈ کراسنگ کو محفوظ کر لیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں