Images (4)

ماسکو میں ایک کھچا کھچ بھرے کنسرٹ ہال کے اندر دہشت گردانہ حملے گھنائونا فعل

دکھ کی اس گھڑی میں بھارت روسی حکومت اور اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے / وزیر اعظم مودی
بھارت ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ،عالمی ادارے دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طو رپر ختم کرنے کیلئے یکجا ہو جائیں

سرینگر // ماسکو میں ایک کھچا کھچ بھرے کنسرٹ ہال کے اندر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے گھنائونا فعل قرار دیا اور روسی حکومت اور اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور عالمی اداروں پر زور دیتا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے یکجا ہو جائیں ۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ماسکو میں ’’گھنائو نے دہشت گرد‘‘ حملے کی مذمت کی۔ خیال رہے کہ داعش نے جمعہ کو ماسکو کے قریب کنسرٹ کے مقام کمپلیکس میں حملے کی ذمہ داری قبول کی جس میں کم از کم 60 افراد ہلاک اور 145 زخمی ہوئے جب حملہ آوروں نے بندوقوں اور آگ لگانے والے آلات سے پنڈال پر دھاوا بول دیا۔ وزیراعظم مودی نے ایک ایکس پر ایک پوسٹ میںکہا کہ ہم ماسکو میں گھنائونے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے لکھا ’’ہمارے خیالات اور دعائیں متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ ہندوستان غم کی اس گھڑی میں روسی فیڈریشن کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے‘‘۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ’’ بھارت ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور کسی بھی ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بھی دہشت گردی سے متاثر رہا ہے اور ہم ایک بار پھر عالمی رہنمائوں پر زور دیتے ہیں کہ اس ناسور کو ختم کرنے کیلئے اپنا رول ادا کریں ‘‘ ْ۔ اطلاعات کے مطابق، مسلح افراد کے ایک گروپ نے ماسکو میں کروکس سٹی ہال کنسرٹ کے مقام پر دھاوا بول دیا اور جمعے کو (مقامی وقت کے مطابق) ہجوم کے درمیان فائرنگ اور دھماکہ خیز مواد کو اڑا دیا۔دہشت گرد گروپ نے جمعہ کو ٹیلی گرام پر داعش سے وابستہ نیوز ایجنسی عماق کی طرف سے شائع کردہ ایک مختصر بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تاہم داعش نے اس دعوے کی حمایت کیلئے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔ حملے کی جگہ سے ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ کروکس سٹی ہال کنسرٹ کے مقام کو آگ لگی ہوئی ہے، جس میں گھنے، سیاہ دھوئیں کے ساتھ ہوا بھر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں