لکھنو میں ڈرائی فروٹ فروخت کرنے والوں نے میونسپل حکام کاکافیہ حیات تنگ کیا
ڈرائی فروٹ فروخت کرنے والوں کوبار با رآگاہ کیاکارروائی ناگزیربن گئی/ میونسپل حکام
سرینگر/ / اتر پردیش کے لکھنو شہر میں ڈرائی فروٹ فروخت کرنے والے تاجروں میونسپل حکام کی جانب سے پٹری پر اپناکام کرنے کی اجازت نہیں کئی ڈرائی فروٹ فروخت کرنے والوں کومیونسپل حکام اپنے ساتھ لے کر گئے اور رات دیر گئے انہیں اپنے کرایہ کے کمروں میں جانے کی اجازت نہیں ڈرائی فروٹ فرخت کرنے والوں نے جتنی مقدار میں ان کاڈرائی فروٹ ضبط کیاتھا اسکانصف ہی واپس کردیا، جبکہ میونسپل حکام نے کہاکہ بار بار اس بات سے آگاہ کیاجائیگا کہ وہ پٹریوں پردوکان نا لگائے اسے ٹریفک میں خلل ہوتاہے وہ اپنی کارروائیوںسے باز نہیں آئے جسکی وجہ سے کارروائی عمل میں لاناناگزیر بن گیا۔اے اترپردیش کے شہرلکھنو میں ڈرائی فروٹ فروخت کرنے والے تاجروں پراس وقت بجلی گرپڑی جب میونسپل حکام نے انہیں اتر پردیش کی راجدھانی لکھنوںمیں پٹریوں پرڈرائی فروٹ فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی میونسپل حکام نے تاجروں کا مال گاڑی میں بھردیااور کئی تاجروں کوبھی اپنے ساتھ لے گئے جس پر ڈرائی فروخت فروخت کرنے پر تاجروں نے حیرانگی کااظہارکیاکہ وہ رواں برس کے دوران ہی لکھنو میں اپنامال فروخت کرنے نہیں ائے ہے بلکہ دہائیوںسے یہ سلسلہ جاری ہے کبھی بھی انہیں تنگ طلب نہیں کیاجایگاانہیںہرطرح کاتحفظ فراہم کیاجاتا تھااچانک میونسپل حکام نے ان کاروزی روٹی چھیننے کی کوشش کی جوناممکن ہے۔ تاجروں کے مطابق میونسپل حکام تاجروں کواپنے ساتھ لے گئے او رجومال انہوںنے ضبط کیاتھااس کانصف واپس کیاجسکی وجہ سے انہیں بڑے پیمانے پرمالی خسارے سے دو چار ہونا پڑا ۔ادھرلکھنو حکام کی جانب سے پٹریوں پربیٹھنے والے کشمیری ڈرئی فروٹ فروخت کرنے والوں کوآگاہ کیاکہ قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں تاہم انہوںنے پٹریوں سے اٹھناگوارہ نہیں کیاجسکی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی کرنا ناگزیر بن گیا۔میونسپل حکام کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی ۔