لداخ مشترکہ پلیٹ فارم کومرکزی وزارت داخلہ نے چار دسمبر کو بات چیت کے لئے نئی دہلی مدعو کیا
اپنے موقف سے دسبردارہوئے بغیر نئی دہلی کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات چیت کے متمنی مشترکہ پلیٹ فارم
سرینگر/ 24نومبر/مرکزی زیر انتظام لداخ کے سیاسی پلیٹ لہہ ایپکس کمیٹی کو مرکزی حکومت نے لداخ کے مسائل پربات چیت کے لئے مدعو کئے ہے فریقین کے درمیان چار دسمبر کوبات چیت ہوگی لہہ ایپکس کمیٹی اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس کے ذمہ داروں نے کہا دسبردارہوئے بغیر پانچ سے سات افرادپرمشتمل وفد کھلے دن ذہن کے ساتھ مرکزی وزارت داخلہ کے ساتھ حل کرنے کے لئے بات چیت کریگا ۔ادھرپارلیمنٹ الیکشن سے پہلے نئی دہلی اور لداخ مشترکہ پلیٹ فارم کے مابین بات چیت کواہمیت کا حاصل سمجھاجارہاہے ۔ طویل عرصے کے بعد مرکزی وزرت داخلہ نے لہہ ایپکس کمیٹی کومسائل پربات چیت کے لئے بات چیت کے لئے نئی دہلی مدعو کیاہے ۔مرکزی وزارت داخلہ نے مشترکہ پلیٹ فارم کو دعوت نامہ ارسال کیاجس میں وفد کو چار دسمبر بات چیت کے لئے بلایاگیاہے ۔واضح رہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے مرکزی زیرانتظام علاقے لداخ کے مسائل کوحل کرنے کے لے ہائی پاورکمیٹی تشکیل دی ہے تاہم اب کی بار مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ مشترکہ پلیٹ فارم کے وفد کے ساتھ بات چیت کرینگے ۔مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے بات چیت کے لئے مدعو کئے جانے کی مشترکہ پلیت فارم کے لیڈروں نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے موقف سے دستبردارہوئے بغیر مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے قائم کی گئی ہائی پاور والی کمیٹی کے ساتھ بات چیت کر کے مسائل کو حل کرنے کے لئے نئی دہلی جائے گے۔ انہوںنے کہاکہ لداخ کوچھٹے شڈو ل میںشامل کرنا لداخ کی زمین کی غیرریاستی کوخریدنے کی اجازت نہ دینے ملازمتیں مقامی نوجوانوںکو فراہم کرکے لداخ کو ریاست کادرجہ قرار دے کر اسمبلی کاقیام عمل میںلانے کے مطالبے ایجنڈے پر سرفہرست ہونگے اور بات چیت خوشگوار ماحول میں ہونے کی ہم امیدکرتے ہیں او رمرکزی حکومت ہمارے مطالبات پرہمدردانہ غور کریگی ۔