4746900 92

لبنان، اسرائیلی جارحیت میں دو صحافی شہید

لبنان، اسرائیلی جارحیت میں دو صحافی شہید

غزہ // بیروت سے نشر ہونے والے عالمی ٹی وی چینل الميادين نے اسرائیلی بمباری میں اپنی رپورٹر اور کیمرا مین کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیل کی بزدلانہ کارروائی کی مذمت کی ہے۔

المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں غاصب اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے تین شہریوں میں سے دو کی شناخت المیادین ٹی وی کی رپورٹر فرح عمر اور کیمرا مین ربیع معماری کے نام سے ہوئی ہے۔

بیروت سے نشر ہونے والے عالمی ٹی وی چینل الميادين نے اسرائیلی بمباری میں اپنی رپورٹر اور کیمرا مین کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیل کی بزدلانہ کارروائی کی مذمت کی ہے۔

غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کے میڈیا آفس نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ کے دوران صحافیوں کے خلاف قابض صیہونی حکومت کے ٹارگٹڈ جرائم کا سلسلہ 7 اکتوبر سے جاری ہے اور شہداء کی تعداد 62 تک پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں