لاہور میں فلسطین کے دسیوں ہزار حامیوں کا مظاہرہ
لاہور // لاہور میں دسیوں ہزار کی تعداد میں عوام نے آج اتوار کو بھی غاصب صیہونی حکومت کے خلاف عظیم الشان مظاہرہ کیا۔
پاکستان بھر میں مظلوم فلسطینی عوام سے یک جہتی کے اعلان کے لئے عظیم الشان احتجاجی اجتماعات، ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔
اسی سلسلے میں آج اتوار کو دو پہر بعد لاہور میں ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں فلسطین کے دسیوں ہزار حامیوں نے شرکت کی ۔
اس ریلی سے خطاب میں پاکستان کے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم ، امریکا اور بعض یورپی ملکوں کی جانب سے صیہونیوں کی حمایت اور غزہ کے مظلوم عوام کے قتل عام پر بین الاقوامی اداروں کی بے حسی کی مذمت کی ۔
اس ریلی سے خطاب میں جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما لیاقت بلوچ نے غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے کمزور موقف کو بھی ہدف تنقید بنایا۔
فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کے لئے پاکستان کے دوسرے شہروں میں بھی مظاہروں اور ریلیوں کی سلسلہ جاری ہے۔