170759108 87

قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ آج رات / قطر

قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ آج رات / قطر

قطر // قطر کی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلہ کا دوسرا مرحلہ آج رات انجام پائے گا جس کے تحت 13 صیہونی قیدیوں کے مقابلے 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

ہفتے کی رات بتایا ہےکہ قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ قیدیوں کی رہائي میں تاخیر کے بعد قطر اور مصر کے رابطے کے بعد رکاوٹیں دور ہو گئي ہیں۔

قطر کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ آج رات 13 صیہونی قیدیوں کے مقابلے 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

قطر کی وزارت خارجہ نے مزید بتایا ہے کہ حماس معاہدے سے ہٹ کر بھی 7 غیر ملکی قیدیوں کو رہا کر رہی ہے ۔

حماس نے بھی ایک بیان جاری کرکے بتایا ہےکہ ہم نے جنگ بندی جاری رکھنے کے سلسلے میں مصر اور قطر کی کوششوں کا مثبت جواب دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری اور قطری فریق نے صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی شرطوں کی پابندی کی یقین دہانی کرائي ہے۔

یاد رہے اس سے قبل حماس کی فوجی شاخ قسام بریگیڈ نے، صیہونی قیدیوں کے دوسرے گروپ کی رہائي کو فی الحال روک دینے کا اعلان کیا تھا ۔

قسام بریگیڈ نے اس فیصلے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ صیہونی حکومت، غزہ میں امدادی ٹرکوں کے داخلے کے سلسلے میں معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں