2128477

قم المقدس میں جشنِ نیمۂ شعبان کے موقع پر موکب محبین اباصالح (عج) کا انعقاد

ایران // ایران کے شہر قم المقدس میں گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا سے لے کر مسجد جمکران تک مشی (پیدل مارچ) کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں زائرین حضرت ولیعصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت کے لئے موکب محبین اباصالح (عج) کی جانب سے پزیرائی کا انعقاد کیا گیا۔

موکب محبین اباصالح (عج) کے منتظمین و بانیان کی طرف سے پاکستانی مومنین کی نمائندگی کرتے ہوئے مسجد جمکران کے قریب عمود نمبر 108 پر زائرین حضرت ولیعصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت میں کھانے سمیت دودھ و پستہ، شربت روح افزاء، چکن سوپ، دودھ نسکافہ، مختلف چاکلیٹس اور بسکوئٹس سے زائرین کی خدمت کی گئی جو14 شعبان سے نیمۂ شعبان المعظم اور 15 شعبان المعظم روزِ ولادت حضرت ولیعصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی شام تک جاری رہی۔

قم المقدس میں جشنِ نیمۂ شعبان کے موقع پر موکب محبین اباصالح (عج) کا انعقاد

قابلِ ذکر ہے کہ ایک محتاط اندازہ کے مطابق اس سال نیمۂ شعبان 1445ھ میں 40 لاکھ سے زائد زائرین نے مشی (پیدل مارچ) اور مسجد جمکران میں نیمۂ شعبان المعظم کے اعمال میں حصہ لیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ چند سالوں سے ایران کے شہر قم میں حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا قم سے مسجد مقدس جمکران تک ایام ولادت امام العصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف میں مشی (پیدل واک) کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جس میں ہر سال خاطرخواہ اضافہ ہو رہا ہے اور اب یہ واک بھی اربعین واک کو رول ماڈل بناتے ہوئے دنیا بھر میں اپنی ایک خاص شناخت رکھتی ہے جس میں ایک طرف ایران اور دنیا بھر سے آئے ہوئے زائرین کی پزیرائی کی جاتی ہے تو دوسری طرف جشن ولادت باسعادت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کا ایک بہترین پیغام بھی دنیا بھر تک پہنچایا جاتا ہے۔

(حوزہ نیوز)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں