ایران// قم المقدسہ میں آیت اللہ اعرافی کی موجودگی میں نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد ہوا۔
یہ اجلاس حوزہ علمیہ ایران کے انتظامی مرکز اورجامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے تعاون سے قم المقدسہ میں ہوا۔
اس پروگرام میں حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی، نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ حجت الاسلام عباسی نے خصوصی خطاب کیا۔
اس اجلاس میں شیخ زکزاکی کی برسوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔