ایران//حرم حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا میں، گزشتہ رات علامہ شیخ محسن علی نجفی کی یاد میں ایک عظیم الشان تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے خارجہ امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سمیت عراقی اور ایرانی اہم دینی اور سیاسی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق، ایران شہر قم المقدسہ میں روضہ حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا میں مجمع جہانی اھل البیت و حرم مطہر اور دفتر رہبر معظم انقلابِ اسلامی، مجمع جہانی تقریب بین المذاہب، جامعہ المصطفیٰ، پاکستان کی مختلف تنظیم اور جوامع روحانیت کے مشترکہ تعاون سے محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی یاد میں ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ و سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے خصوصی شرکت کی۔