WhatsApp Image 2023-02-23 at 10.39.56 PM

قاری اعجاز حسین صوفی اور حافضہ معصومہ گوہر

قاری اعجاز حسین صوفی اور حافضہ معصومہ گوہر وادی کشمیر کی نئی پہچان ہے۔ / ظہور مہدی

سرینگر //‏قاری قران جناب اعجاز حسین صوفی صاحب اور حافظہ معصومہ گوہر صاحبہ کی جمہوری اسلامی ایران میں بین الاقوامی قرانی مقابله میں شرکت ملت کشمیر کے لئے سربلندی اور فخر کا باعث ہے۔ آرگنائزیشن کے چئیرمین وادی کے مشہور سیاسی و سماجی کارکن ملک ظہور مہدی نے اپنے پر مسرت بیاں میں کہا کہ آج کے اس پر آشوب دور میں ایسے روشن ذہن، زندہ ضمیر اور باکمال اشخاص ہی ہماری اس خوبصورت سرزمین کے نوجواں پھولوں کو معطر کرسکتے ہیں۔ ظہور مہدی نے قاری اعجاز حسین صوفی کی گوہر افشاں تلاوت قران اور معصومہ گوہر کی باکمال یاداشت کی تعریف کرتے ہوے کہا کہ واقعی میں ان روشن ستاروں کے اس باکمال کارنامہ پر مجھے اور مجھ جیسے ہزاروں اشخاص کو مخرو ناز ہوگا۔ ظہور مہدی نے انہیں کشمیر کی ایک نئی پہچان قرار دیکر ادارہ حضرت مرزا ابولقاسم رحمتہ اللہ علیہ میموریل مشن اور دیگر وابستہ آرگنائزیشنوں کی معہ تمام ممبران اور اراکین کی جانب سے ان دونوں عزیزان قلب اور ان کے معزز والدین کی خدمت میں پر خلوص و پر مسرت مبارکباد پیش کرتے ہوے ان کے حق میں بہتر اسلامی مستقبل و روشن زیست کی دعا کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں