Download (12) 30

فوج امن و سلامتی کیلئے کام کررہی ہے ۔ وزیر دفاع

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کیلئے مرکز سنجیدہ

سرینگر//وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار جموں کشمیر میں انتخابات کرانے کے لئے باالکل تیار ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو کرنا ہے ۔ وزیر دفاع نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار خطے میں تعمیر و ترقی اور امن و سلامتی کیلئے کام کررہی ہے ۔جموں دورے کے بعد واپسی کے بعد نئی دلی میں ایک تقریب پر میڈیانمائندے کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے فوج کی کوششیں قابل سراہنا ہے ۔ وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مرکزی سرکار جموں و کشمیر میں انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں تاہم حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ہی لینا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ یوٹی میں تعمیر و ترقی اور امن وسلامتی کیلئے مرکزی سرکار کام کررہی ہے اور گزشتہ چاربرسوں کے دوران کافی ڈیولپمنٹ ہوئی ہے جبکہ حالات بھی معمول پر آچکے ہیں ۔جموں دورے کے بعد واپسی پر گزشتہ روز دلی میں منعقدہ ایک تقریب پر ذرائع ابلا غ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج نے جموںکشمیر میں قیام امن کیلئے جوکام کیا ہے اس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر میں یہ کہوں کہ جموں کشمیر کے حالات ملک کی کئی ریاستوں سے کافی بہتر ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار نے آئین کے تحت کام کیا ہے اس میں کوئی بھی اپنی من مرضی نہیں کی گئی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ حال ہی میں سپریم کورٹ نے جو دفعہ 370کی منسوخی سے متعلق فیصلہ دیا اس نے ثابت کردیا ہے کہ مرکز نے جو فیصلہ لیا تھا وہ قانونی طور پردرست تھا۔ انہوںنے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے بارے پھیلائے گئے پروپگنڈا جھوٹ کے سوا کچھ بھی نہیں ہے انہوںنے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہمیشہ سے ہی ملک کی سلامتی کو مقدم رکھا ہے اور یہ پارٹی جموں کشمیر کے لوگوں کے حق میں کام کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی تمام تدابیر ناکام ہوچکی ہیںاور لداخ ہو یا جموں کشمیردشمنوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے ۔ نئی دلی میں منعقدہ ایک تقریب میںوزیر دفاع نے کہا کہ اروناچل پردیشن میں جس بہادری کے ساتھ چینی فوج کو بگانے پر مجبور کیا ہمیں ان فوجیوں پر فخر ہے اور یہ بات چین کو ہمیشہ یاد رہنی چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ مرکزی سرکار کوئی بھی غیر جمہوری اقدام نہیں اُٹھائے گی بلکہ جموں کشمیر لداخ اور دیگر خطوں کی یکساں ترقی میں کوئی فرق نہیں کیا جائے گا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت دفاعی لحاظ سے آگے بڑھ رہا ے اور اگلے 25برسوں تک جو ہدف رکھاگیا ہے کہ ملک عالمی طاقت بن کر اُبھرے گا اس کو پورا کرنے کیلئے ہم سب کو کام کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں