Whatsapp Image 2023 10 16 At 8.36.51 Pm 106

فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اسلامی جمہوریہ ایران کی حتمی حکمت عملی ہے: ایرانی صدر

فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اسلامی جمہوریہ ایران کی حتمی حکمت عملی ہے: ایرانی صدر

ایران// اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت ایران کی طے شدہ حکمت عملی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت ایران کی طے شدہ حکمت عملی ہے۔

ایران کےصدر نے غزہ کے عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے غیر انسانی جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کا غزہ کے عوام کو نقل مکانی پر مجبور کرنے کا شرمناک منصوبہ ہر گز پورا ہونے والا نہیں ہے لیکن پھر بھی صیہونی حکومت کی یہی سوچ غیر انسانی، غیر اخلاقی اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔

انہوں نے اتوار کے روز کابینہ کے اجلاس میں صیہونی حکومت کے جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں صیہونی حکومت کی طرف سے کیے جانے والے غیر انسانی جرائم پر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی توجیہ کے قابل نہیں ہے۔

حجۃ الاسلام رئیسی نے کہا کہ ایران غزہ کے رہائشی علاقوں پر صیہونی حکومت کی بمباری کو روکنے اور غزہ کے عوام تک امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران مسئلہ فلسطین کو بھرپور طریقے سے اٹھا رہا ہے اور اس مسئلے پر فعال سفارت کاری کر رہا ہے، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان علاقائی ممالک کے اپنے دوروں کے دوران صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں