170961973 19

فلسطین کے سلسلے میں آگاہ کرنا، اسلامی ملکوں میں مساجد کی اہم ذمہ داری، صدر ایران

تہران// اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اتحاد کو عالم اسلام کی ایک بے حد اہم ضرورت قرار دیا اور کہا: آج غزہ کے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنا، اسلامی ملکوں کی سب سے اہم ذمہ داری ہونا چاہیے کیونکہ فلسطین عالم اسلام ہی نہيں بلکہ اب عالم بشریت کا اہم ترین مسئلہ ہے۔

صدر سید ابراہیم رئيسی نے فلسطین کے سلسلے میں ایران و الجزائر کے مشترکہ موقف کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا: آج غزہ کے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنا، اسلامی ملکوں کی سب سے اہم ذمہ داری ہونا چاہیے کیونکہ فلسطین عالم اسلام ہی نہيں بلکہ اب عالم بشریت کا اہم ترین مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا: اتحاد کو عالم اسلام کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا: مسجدوں کی ایک دوسری اہم سرگرمی اسلامی امت کے درمیان اتحاد پیدا کرنا ہے اور یقینی طورپر مسجدیں اس سلسلے میں موثر رول ادا کر سکتی ہيں۔

سید ابراہیم رئيسی نے الجزائر کے دو روزہ دورے میں اسی طرح اس ملک کے وزیر تعلیم کے ساتھ افریقہ بر اعظم کی سب سے بڑی اور عالم اسلام کی تیسری سب سے بڑی مسجد ” جامع الجزائر ” کا معائنہ کیا جس کے دوران انہيں مسجد کی تعمیر کی تاریخ سے آگاہ کیا گیا اور صدر ایران نے اس مسجد میں نماز مغرب ادا کی۔

صدر نے کہا اچھی بات یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور الجزائر فلسطین کے بارے میں ایک ہی موقف کے حامل ہیں اور اگر یہ صورت حال صیہونی حکومت کے خلاف پورے عالم اسلام میں ہوتی تو کیا فلسطینی مظلوموں کے خلاف صیہونی اس حد تک جرائم کے ارتکاب کی جرات کرتے ؟

صدر سید ابراہیم رئيسی نے ایران و الجزائر کے درمیان خاص طور پر مسجدوں، اتحاد اور تعاون کے سلسلے میں ثقافتی تعلقات میں فروغ پر زور دیا۔

(ارنا)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں