37

فلسطینی مجاہدین نے اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، 20 منٹ میں 5 ہزار راکٹ داغے

فلسطینی مجاہدین نے اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، 20 منٹ میں 5 ہزار راکٹ داغے

فلسطینیوں کے آپریشن میں اب تک 6 صیہونی ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

عالم اسلام: رپورٹوں کے مطابق فلسطینی مجاہدین نے ابتدائی بیس منٹ میں مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کے مراکز پر پانچ ہزار میزائل اور راکٹ داغے اور استقامتی محاذ کے ڈرون طیاروں نے بھی کئی صیہونی ٹھکانوں پر حملے کئے۔

اس کے ساتھ ہی استقامتی محاذ کے کئی جانبازسپاہی پیرا گلائڈر کے ذریعے مقبوضہ فلسطین میں اتر گئے ۔

اسرائیلی اخبار اسرائیل ٹائمز کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے آپریشن میں اب تک 6 صیہونی ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے کئی ایک کی حالت نازک ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں اسلامی مقدسات خاص طور سے مسجد الاقصی اور مسلمان فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد فلسطینی مجاہدین نے آج صبح صیہونیوں کے خلاف ہمہ گیر، زمینی، سمندری اور فضائی جنگ شروع کردی ہے۔(سحر نیوز رپورٹ)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں