غزہ/ غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان “اشرف القدرہ” نے آج (اتوار) دوپہر کو ایک بیان میں فلسطینی شہداء کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا۔
غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 25,105 اور زخمیوں کی تعداد 62,681 تک پہنچ گئی ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 15 بڑے پیمانے پر قتل عام کیے ہیں جس کے نتیجے میں 178 فلسطینی شہید اور 293 زخمی ہوئے ہیں۔
اشرف القدرہ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ شہداء کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے اور گلیوں میں دبی ہوئی ہے اور امدادی دستے جنگی حالات میں انہیں طبی مراکز تک پہنچانے سے قاصر ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی کے خلاف تباہ کن حملے شروع کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے اس خطے کے بہت سے انفراسٹرکچر خاص طور پر غزہ کے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا گیا ہے، ان حملوں میں اپنے گھروں کی تباہی کے بعد غزہ کے زیادہ تر لوگ بے گھر ہو گئے ہیں اور ہسپتالوں، اسکولوں اور خیموں میں مقیم ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ فلسطینی شہداء میں 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔