فلسطینی سفیر نےجموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا حسن کا شکریہ ادا کیا
مظلوم فلسطینوں کے حق میں آغا صاحب کی آواز قابل قدر اور لائق ستائش قرار
بڈگام// صدر انجمن شرعی شیعیان حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کے نمائندہ ایڈوکیٹ آغا سید منتظرمھدی نے بھارت میں فلسطین کے سفیرعدنان ابو الہیجا کے ساتھ ملاقات کی اور فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جس پر فلسطینی سفیر نے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدرحجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آغا صاحب ہمیشہ سےمظلوم فلسطین کے حق میں آواز بلند کرتے ہےاور حالیہ جنگ کے پیش نظرحکومتی پابندیوں کےباوجود انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے اپنے پاک موقف کے ساتھ کسی بھی حال میں سمجھوتہ نہیں کیا بلکہ مذہبی ذمہ داریوں کو بنحو احسن نبھاتے ہوئے مسئلہ فلسطین کو اُجاگر کرنے کے لئےہر ممکن کوشش کی اورخصوصی تقاریب کا انعقاد کیاجس کے لئے میں فلسطینی عوام کی طرف سے آغا صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔