124

فردی اور اجتماعی مشکلات کا واحد راہِ حل “خدا پر پختہ ایمان” ہے

فردی اور اجتماعی مشکلات کا واحد راہِ حل “خدا پر پختہ ایمان” ہے

ایران// حجۃ الاسلام والمسلمین مدنی نے کہا: اگر ہم چاہتے ہیں کہ زندگی میں پریشانیوں سے نجات حاصل کر کے آرام و سکون تک پہنچیں تو اس کا واحد راستہ خدا پر پختہ ایمان ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمود مدنی نے مدرسہ علمیہ جامعۃ الزہراء (س) میں درس اخلاق کے دوران مشکلات کے راہِ حل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: مشکلات کے راہِ حل کے لئے سب سے پہلے مشکلات کے سرچشمے کو تلاش کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا: ہماری تمام پریشانیوں، کمزوریوں، عائلی مشکلات اور بد اخلاقیوں کا سرچشمہ ہماری “عقیدۂ توحید میں کمزوری” ہے۔ اگر توحید پر ہمارا عقیدہ درست ہو جائے تو ہماری تمام فردی اور اجتماعی مشکلات بھی دور ہو جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا: روایت میں آیا ہے کہ جس شخص کا اخلاق برا ہو تو خداوند عالم اسے توبہ کی توفیق تک نہیں دیتا کیونکہ یہ شخص جب ہر گناہ اور خطا سے توبہ کرے گا تو بد اخلاقی کی وجہ سے وہ ایک اور خطا کا مرتکب جائیں گی انہوں نے مزید کہا روایت میں آیا ہے کہ جس شخص کا اخلاق برا ہوں تو خدا وند عالم اسے توبہ کی توفیق نہیں دیتا کیونکہ یہ شخص اگر ہر گناہ اور خطا سے توبہ بھی کر لے گا تو بداخلاقی کی وجہ سے وہ ایک اور خطا کا مرتکب ہو گا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مدنی نے کہا: حضرت نوح علیہ السلام نے کشتی پر سوار ہونے کے بعد اپنے بیٹے کو بھی کہا کہ وہ بھی کشتی میں سوار ہو جائے کیونکہ کشتی پر سوار ہونے کے سوا نجات کا کوئی اور راستہ نہیں ہے لیکن وہ سوار نہیں ہوا اور کہا “میں پہاڑ پر چڑھ جاؤں گا”۔ تو ہمارا موجودہ حال بھی یہی ہے کہ “کشتیٔ امنِ الہی پر سوار ہونے کے بجائے ہم پہاڑوں اور ٹیلوں کو ڈھونڈتے رہتے ہیں” اس لئے تو ہماری مشکلات جڑ سے ختم نہیں ہوتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں