108

فاروق عبداللہ کے ساتھ وائرل ویڈیو پر خاتون صحافی کی اپیل

فاروق عبداللہ کے ساتھ وائرل ویڈیو پر خاتون صحافی کی اپیل

سابق وزیر اعلیٰ مجھے بیٹی کی طرح مانتے ہیں” اس کا مذاق نہ اُڑیا جائے

نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی ایک خاتون صحافی عرفانہ منیر کے ساتھ بات چیت کا ویڈیو وائرل ہونے کے ایک دن بعد، صحافی نے میڈیا تنظیموں اور سوشل میڈیا ہینڈلرز پر زور دیا کہ وہ اس کا مذاق نہ اڑائیں۔اطلاع کے مطابق عرفانہ منیر نے کہا کہ فاروق عبداللہ اُن کے ساتھ ہمیشہ ایک بیٹی کی طرح سلوک کرتے ہیں، “فاروق عبداللہ کے ساتھ یہ حیرت انگیز گفتگو تھی، وہ ہمیشہ میرے ساتھ بیٹی جیسا سلوک کرتے ہیں۔ میڈیا آرگنائزیشنز اور سوشل میڈیا ہینڈلرز سے گزارش ہے کہ وہ اس کامذاق نہ اڑائیں۔”واضح رہے کہ فاروق عبداللہ کی صحافی سے گفتگو کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ان سے اپنی شادی اور دیگر چیزوں کے حوالے سے کچھ سوالات پوچھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں