170695392 150

غزہ : 24 گھنٹے میں صیہونی فوجیوں کے حملوں میں 481 شہید

غزہ : 24 گھنٹے میں صیہونی فوجیوں کے حملوں میں 481 شہید

تہران :- میڈیا ذرائع نے جمعے کی صبح رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں غزہ پر غاصب صیہونی فوج کے حملوں میں 481 فلسطینی شہید ہوگئے
المنار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے اپنے تازہ اعداد وشمار میں بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ پر صیہونی فوجیوں کے حملوں میں 481 بے گناہ فلسطینی عوام شہید ہوئے ہیں ۔

اس رپورٹ کے مطابق غزہ پر صیہونی فوجیوں کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار اٹھائيس ہوگئی ہے جن میں 2 ہزار 913 بچے ہیں۔

غزہ کے ہاؤسنگ منسٹر نے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباریوں میں 2 لاکھ سے زیادہ رہائشی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں