170742877 47

غزہ کے عوام کی حمایت میں تہران میں عوام کی عظیم الشان ریلی کا آغاز

غزہ کے عوام کی حمایت میں تہران میں عوام کی عظیم الشان ریلی کا آغاز

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں غزہ کے عوام کی حمایت میں ایرانی عوام کی عظیم الشان ریلی شروع ہوگئی ۔

ایران // اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں غزہ کے عوام کی حمایت میں ایرانی عوام کی عظیم الشان ریلی شروع ہوگئی ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اعلان یک جہتی کے لئے عوام کی عظیم الشان ریلی شروع ہوگئی ہے۔

دارالحکومت تہران کے عوام نے اپنے ہاتھوں میں زرد رنگ کے ایسے پرچم اٹھارکھے ہیں جن پر غاصب صیہونی حکومت کو مخاطب کرکے لکھا ہوا ہے کہ ” تیرے حریف ہم ہیں ”

تہران کے مختلف علاقوں سے عوامی کے جلوس انقلاب اسکوائر کی طرف رواں دواں ہیں جن میں عوام کے سبھی طبقات کے لوگ شریک ہیں۔

عوام اپنے نعروں میں غاصب صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں سے اظہار نفرت و بیزاری کے ساتھ ہی غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت اور ان کے ساتھ یک جہتی کے نعرے بھی لگارہے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ آج پورے ایران اسلامی میں فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کی ریلیاں نکالی جارہی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں