غزہ کے شہدا کی تعداد 6546 تک پہنچ گئی / 2704 بچے ہیں۔
فلسطین// فلسطین کی وزارت صحت نے بدھ کی شام بتایا ہے کہ غزہ میں شہداء کی تعداد 6546 اور زخمیوں کی تعداد 17439 تک پہنچ گئی ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق شہداء میں سے 2704 بچے ہیں۔
اس سے پہلے فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا ہے کہ غزہ کا صحت کا نظام اپنی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ آج ہم زخمیوں کو بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔
انھوں نے غزہ کے لئے انسان دوستانہ امداد رسانی میں سستی روی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں امداد رسانی کا عمل بہت سست ہے جس سے موجودہ حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی ہے۔