170768131 79

غزہ کی صورتحال پر ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کا تبادلہ خیال

غزہ کی صورتحال پر ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کا تبادلہ خیال

ایران// اسلامی جمہوریہ ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونی گفتگو میں غزہ کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے اپنے اماراتی ہم منصب کے ساتھ اس ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ اسلامی ملکوں کو صیہونی حکومت کے جرائم کا سلسلہ مکمل طور پر بند کرانے اور غزہ کے مظلوم عوام تک امداد رسانی کے راستے کھلوانے کے لئے کوششیں انجام دینی چاہئيں۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں کاپ 28 کانفرنس میں، غاصب صیہونی حکومت کی شرکت، اس کے حالیہ جنگی جرائم اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے پیش نظر کافی غورطلب ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد آل نہیان نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں غزہ میں جنگ بندی کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی اداروں میں اپنے ملک کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات، جنگ بندی جاری رہنے اور غزہ کے عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل بڑھانے کے لئے اپنی پوری کوششیں بروئے کار لائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں