170753153 28

غزہ کا مستقبل فلسطینی قوم اور استقامتی تحریک رقم کرے گی ۔ / امیر عبداللّہیان

غزہ کا مستقبل فلسطینی قوم اور استقامتی تحریک رقم کرے گی ۔ / امیر عبداللّہیان

ایران // اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کی راہ حل اور اس کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی قوم اور استقامتی تحریک کرے گی ۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے الجزیرہ ٹی وی سے بات چیت کے دوران،غزہ ميں فلسطینی عوام کے خلاف جنگی جرائم رکوانے کے لئے ایران کی کوششوں کے بارے میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے برکس اور اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے سربراہوں کے سامنے غزہ میں جنگی جرائم روکے جانے کی تجویز پیش کی تھی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے غزہ میں عبوری جنگ بندی کے بارے میں کہا کہ امید ہے کہ یہ عبوری جنگ بندی صیہونیوں کے جرائم کا سلسلہ رک جانے کا سر آغاز ثابت ہوگی ۔

حسین امیرعبداللّہیان نے کہا کہ اگر امریکا کی حمایت نہ ہوتی تو صیہونی حکومت جنگ جاری نہیں رکھ سکتی تھی۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں امریکیوں سے یہ پیغام ملا کہ وہ جنگ ميں توسیع نہیں چاہتے، ہم نے امریکیوں کے جواب میں کہا کہ وہ اسرائیل کی حمایت اور اس کو اسلحے دے کر، جنگ کو وسعت دے رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا اگر یہ سمجھ رہا ہے کہ وہ اس بارے میں فلسطینیوں کی رائے حاصل کرلے گا کہ اس کا فیصلہ کرے کہ غزہ پر کس کی حکومت ہو، تو غلطی پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں