Images (1) 49

غزہ پر صیہونی فوج کے حالیہ حملوں میں 71 فلسطینی شہید اور 160 زخمی

غزہ// غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے حملوں میں 71 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 160 زخمیوں کو الاقصیٰ شہداء اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ۔

غزہ کی وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر عام شہریوں کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے وسط میں النصیرات کیمپ میں ابو مہدی خاندان کے گھر پر بمباری کی جس میں 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اس کے علاوہ صیہونی حکومت کے وحشی جنگجوؤں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح ساحل، خان یونس اور رفح شہر میں کویتی اسپتال پر بھی بمباری کی۔ .

صیہونی فوج نے نصیرات کے شمال مغرب میں ایک گھر پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد شہید ہو گئے۔

فلسطینی ذرائع نے غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع قصبے “الزاویدہ” میں بھی ایک مکان پر بمباری کی اطلاع دی ہے۔

فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ غزہ شہر کے مشرقی علاقوں کو بھی صیہونی فوج کے بھاری فضائی اور توپ خانے کے حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں