Whatsapp Image 2023 10 23 At 6.42.43 Pm (1) 51

غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے سیاسی خودکشی ہیں

تہران // اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو سیاسی خود کشی قرار دیا ہے۔

وزیر دفاع بریگيڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی نے شام کے وزیر دفاع کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت فلسطینی مجاہدین کے آپریشن میں اپنی نا قابل تلافی فوجی اور انٹیلیجنس شکست کا انتقام بے گناہ فلسطینی عوام اور بچوں کا قتل عام کرکے لے رہی ہے۔

انھوں نے غزہ کے المعمدانی اسپتال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے حالات دردناک ہیں جنہوں نے ہمیں غمگین کردیا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ صیہونی حکومت نے غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم سے اپنی ذات اور ماہیت مزید آشکارا کردی ہے۔

انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے یہ حملے سیاسی خودکشی کے مترادف ہیں

شام کے وزیر دفاع نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ اس ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ ہم صیہونی جرائم کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں اور غزہ کے حالات نے ایک بار پھر شہیدوں کے خون کی حقانیت کو ثابت اور صیہونیوں کو رسوا کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں