170721903 66

غزہ پر حملے جاری رہنے کے نتائج کی بابت امریکا کو ایران کا انتباہ

غزہ پر حملے جاری رہنے کے نتائج کی بابت امریکا کو ایران کا انتباہ

ایران // اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ غزہ اور غرب اردن کے عوام کے خلاف جرائم نہ رکے تو کچھ بھی ہوسکتا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے فائنینشیل ٹائمز سے بات چیت میں کہا ہے کہ گزشتہ چالیس دن کے دوران ، ایران اور امریکا کے درمیان تہران میں سوئزرلینڈ کے سفارتخانے کے توسط سے پیغامات کا ردو بدل ہوا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ایران جنگ میں وسعت نہیں چاہتا لیکن اگر غزہ اور غرب اردن میں عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم نہ رکے توکچھ بھی ہوسکتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ صیہونی حکومت کے خلاف حزب اللہ لبنان کے بھرپور حملے کی صورت میں امریکا نے ایران کو کوئی دھمکی نہیں دی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ فلسطینی گروہوں نے ایران سے جنگ میں شامل ہونے کی درخواست نہیں کی ہے۔
ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ علاقے کے رہنماؤں سے ملاقاتوں میں مجھے معلوم ہوا ہے کہ اس جنگ میں فیصلہ اسرائيل نہیں بلکہ استقامتی گروہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں