1991964 81

غزہ میں 30 دنوں میں 4800 بچوں سمیت 9770 افراد شہید

غزہ میں 30 دنوں میں 4800 بچوں سمیت 9770 افراد شہید

غزہ //غزہ کی وزارت صحت کے مطابق صیہونی حکومت کی 30 روزہ جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 9770 ہوچکی ہے ۔

اتوار کو غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ 7 ستمبر 2023 سے ابتک غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 9770 تک پہنچ گئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق شہداء میں سے 4800 بچے، 2550 خواتین اور 596 بزرگ ہیں۔
وزارت نے زخمیوں کی تازہ ترین تعداد 24,808 بتائی ہے۔
غزہ کی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ اب تک اسے 2,660 لاپتہ افراد کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں جن میں 1,270 بچے بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں