Whatsapp Image 2023 10 22 At 7.04.29 Pm (1) 62

غزہ میں 16 دن میں 4385 شہید 13000 سے زائد زخمی

غزہ میں 16 دن میں 4385 شہید 13000 سے زائد زخمی

تہران // فلسطین کی وزارت صحت نے آج دوپہر کو اعلان کیا ہے کہ غزہ پر 16 دن سے جاری غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4385 اور زخمیوں کی تعداد 13561 ہوگئی ہے۔

الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایک طرف غزہ کے رہائشی علاقوں پر سولہ دن سے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور دوسری طرف بجلی پانی بند ہونے، اور کھانے پینے کی اشیا نیز دواؤں کی شدید قلت نے غزہ کے ساکنین کو سخت ترین بحرانی حالات سے دوچار کردیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ میں انسانی المیے کو ناقابل بیان اور انتہائی المناک قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام، بین الاقوامی آبادی فنڈ، یونیسف، عالمی ادارہ خوراک اور عالمی ادارہ صحت نے سنیچر کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ” ہم فوری جنگ بندی اور پورے غزہ میں عوام تک غیر محدود دسترسی کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ انسانی حقوق کے کارکن عام شہریوں تک ضروری امداد پہنچا سکیں ، لوگوں کی زندگی بچاسکیں اور حالات کے مزید المناک ہونے کی روک تھام کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں