170788703

غزہ میں 106 نامہ نگار شہید

فلسطین// فلسطین کے انفارمیشن سینٹر نے بتایا ہے کہ غزہ میں صیہونی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے نامہ نگاروں کی تعداد106 ہوگئی ہے

فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں فلسطین انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی غزہ کے النصیرات کمیپ پر صیہونی فوج کی بمباری میں القدس الیوم کے نامہ نگار جبر ابو ہدروس شہید ہوگئے ۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے النصیرات کیمپ میں القدس الیوم کے نامہ نگار جبر ابو ہدروس کے گھر پر براہ راست بمباری کردی ۔

اس بمباری میں صحافی جبر ابو ہدروس اپنی اہلیہ اور چار بچوں کے ہمراہ شہید ہوگئے ۔

ابوہدروس کی شہادت کے بعد غزہ میں صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے نامہ نگاروں کی تعداد 106 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں