غزہ میں ہسپتال پر بمباری جارحیت اور بربریت کی سیاہ ترین
سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان )نے غزہ میں جاری اسرائیل بربریت اور ظلم و تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم اور اسلامی مملکتوں پر زور دیا ہے کہ بیان بازی اور زبانی جمع خرچ سے آگے بڑھ کر فوری طور پر جنگ بندی کے علاوہ فلسطینی عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مزید خون خرابہ روکنے میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے اسرائیلی کی طرف سے ہسپتالوں ، رہائشی کالنیوں اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے کی کارروائی کی شدید الفاظ میں بھی مذمت کی۔
ان باتوں کا اظہار انہوں نے آج آثار شریف درگاہِ حضرت بل میںنماز جمعہ ادا کرنے کے بعد کیا۔ انہوں نے اس موقعے پر عالم اسلام کی سربلندی، فلسطینی عوام کے فتح و نصرت اور صبر و جمیل کیلئے خصوصی دعا کی۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ فلسطین کو ہمارے برگزیدہ پیغمبروں اور مذہبی مقامات خصوصاً قبلہ اول ہونے کا شرف حاصل ہے اور کشمیری عوام کو ہمیشہ سے ہی فلسطینی عوام کے ساتھ وائلانہ عقیدت رہی ہے اور ان کی آزادی کی حمایت کرتے آئے ہیں۔
انہوں نے مسلم ممالکوں سے اپیل کی کہ وہ مسلم اتحاد قائم دائم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کو یقینی بنائیں تاکہ متحد ہو کر مسلم دشمن عناصروں اور صیہونی طاقتوں کے مذموم ارادے ناکام ہوسکیں۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اللہ ہی ہمارا واحد مددگا ر ہے اور وہی فلسطین اور ہمیں موجودہ مشکلات اور تباہ کن حالات سے نجات دلا سکتا ہے۔