فلسطین //فلسطین کے محکمہ صحت نے آج اعلان کیا ہے کہ غزہ پر جمعے سے شروع ہونے والے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے عام شہریوں کی تعداد 200 ہوگئی ہے ۔
فلسطینی میڈیا ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلسطینی محکمہ صحت نے غزہ میں کل سے آج تک زخمی ہونے والوں کی تعداد 589 بتائی ہے۔
یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے 6 دن کی عبوری جنگ بندی کے بعد جمعے کی صبح سے غزہ کے عام شہریوں پر وحشیانہ حملوں کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔
فلسطین اور لبنان کے استقامتی گروہوں نے بھی صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں اس کے فوجی مراکز پر حملے کئے ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ پر دوبارہ حملے شروع ہونے سے پہلے فلسطینی محکمہ صحت نے بتایا تھا کہ غزہ پر صیہونی فوجیوں کے حملوں میں 15 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں 6 ہزار 150 بچے اور 4 ہزار سے زیادہ خواتین شامل ہیں جبکہ 6 ہزار 500 سے زیادہ افراد ملبوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں اور 37 ہزار سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔