4379495

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی، کولمبیا کے صدر کی دوبارہ اسرائیل پر شدید تنقید

غزہ //فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ کولمبیا کے صدر گسٹاؤ پیٹرو نے غزہ میں کھانے کی صف میں کھڑے فلسطینیوں پر صہیونی فوج کے بہیمانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کی بدترین مثال قائم کررہا ہے۔

انہوں نے کھانے کی صف میں کھڑے 100 سے زائد فلسطینیوں کی اسرائیلی حملے میں شہادت کو جدید زمانے کا ہولوکاسٹ قرار دیا۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ نتن یاہو کو لگام دینے کی کوشش کرتے ہوئے غزہ کے واقعات کو نسل کشی قرار دے۔

یاد رہے کہ المیادین نے غزہ میں اپنے نمائندے کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ صہیونی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف فضائی اور زمینی کاروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔

صہیونی فوج کے حملوں کی وجہ سے غزہ کے بڑے ہسپتال بنیادی سہولیات سے محروم ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں اور زخمیوں کا علاج مزید مشکل ہوگیا ہے۔

(مہر خبر)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں