170736818 27

غزہ میں صیہونی حملوں کو روکنے کےحوالے سے ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کا تبادلہ خیال

غزہ میں صیہونی حملوں کو روکنے کےحوالے سے ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کا تبادلہ خیال

ایران // ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی بربریت کو سفارتی طریقہ کار کے ذریعے روکنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے فلسطین اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق ٹیلیفونک بات چیت کی ۔

اس گفتگو میں قطر کے قائم کروہ غزہ ریکنسٹرکشن آفس پر ہونے والی صیہونی بمباری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں نسل کشی اور انسانیت سوز بحرانی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غزہ کے خلاف ہونے والے مجرمانہ جرائم کو فوری طور پر روکے جانے اور غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں